اؤس - چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے،تھونگلون

2022/12/02 15:07:24
شیئر:

لاؤس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تھونگلو سیسولیتھ نے یکم دسمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ہسٹری ایگزیبیشن ہال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے ان کے ذہن پر سی پی سی کی 100 سالہ ترقیاتی تاریخ کا ایک گہرا نقش چھوڑا ہے۔

تھونگلون نے کہا کہ  ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات کی رہنمائی میں ، چین نے سوشلزم کی تعمیر میں  شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں  جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان  کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے  اور وہ لاؤس چین تعلقات کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔

انہوں  نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ساتھ  اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صدور نے حالیہ برسوں میں لاؤس-چین تعلقات کی ترقی میں حاصل ہونے والی نتیجہ خیز کامیابیوں کا جائزہ لیا اور لاؤس-چین تعلقات کی ترقی کے اگلے مرحلے اورہم نصیب معاشرے کی تعمیر آگے بڑھانے کی راہ متعین کی  جس سے مسلسل کامیابیاں حاصل  ہوں گی۔