وبا کے اثرات کی وجہ سے افریقہ میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ، عالمی ادارہ صحت

2022/12/02 10:09:44
شیئر:

یکم دسمبر کوعالمی ادارہ صحت کے  افریقہ کے علاقائی دفتر نے کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں ایک آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ پریس کانفرنس میں زچگی اور شیر خوارگی کے دوران بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔

 ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر برائے افریقہ کے  ڈیٹا اینالسسز  اور مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ  ہمفری کالامکی نے کہاکہ زچگی، شیرخوارگی اور کم عمر کے بچوں کی اموات میں پہلے جو  کمی دیکھی جارہی تھی، لیکن اب یہ شرح بری طرح متاثرہ ہوئی ہے۔ اس وقت یہ شرح اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف سے  پانچ گنا زیادہ ہے۔

ماہرین نے نشاندہی کی کہ کووڈ-19 کی وبا نے براعظم افریقہ کے نظام صحت کو بری طرح متاثرہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے بعد از پیدائش کی دیکھ بھال شدید متاثر ہوئی ہے اور شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔