تسلط پسندانہ نقطہ نظر ، "امریکہ فرسٹ" میں دوسرے ممالک پرپڑنے والے اثرات کا کوئی لحاظ نہیں ہے، وزارت خارجہ

2022/12/02 16:43:42
شیئر:

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون آج کل  امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے افراط زر میں کمی کے ایکٹ اور چپ اینڈ سائنس ایکٹ نے امریکہ اور یورپ کے درمیان شدید اختلافات پیدا کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے مغرب ٹرانس اٹلانٹک سرمایہ کاری کو روک رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے دودسمبر کو منعقدہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے جاری کئے گئے "افراط زر میں کمی ایکٹ" اور "چپ اینڈ سائنس ایکٹ" کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اسے اس کے باعث اتحادیوں اور شراکت داروں سمیت دیگر ممالک پر پڑنے والے اثرات کی پرواہ نہیں ہے، جو " امریکہ فرسٹ" کی تسلط پسندانہ سوچ کی ایک اور مثال ہے۔