متعدد ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدےداران نے چین کے سابق صدر جانگ زے من کی وفات پراظہارٰ تعزیت کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جانگ زے من نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ پاکستان اپنے اس عظیم دوست کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جانگ زے من نے بین الاقوامی امور میں چین کی شرکت کی نہات ثابت قدمی سے وکالت کی ، چین کی زبردست معاشی ترقی اور ڈبلیو ٹی او میں کامیاب شمولیت کی راہ ہموار کی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے جانگ زے من کے اہل خانہ ، چین کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔