"کووڈ-19 کی وبا کے دوران ردعمل اور تجربات" کے حوالے چین-جرمن انسانی حقوق سمپوزیم

2022/12/02 11:17:54
شیئر:

چائنا فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور جرمن ایبرٹ فاؤنڈیشن نے یکم دسمبر کو چین-جرمن انسانی حقوق سمپوزیم آن لائن منعقد کیا۔ اس کا موضوع تھا " ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے عوامی مفادات اور انفرادی حقوق کے درمیان توازن۔"سمپوزیم کے جرمن شرکا میں ججز، ارکان پارلیمنٹ، ڈاکٹرز اور سابق سرکاری افسران شامل تھے اور چین کی جانب سے پیشہ ورانہ تحقیقی اداروں کے بہت سے ماہرین، اسکالرز اور سرکاری اہلکار شریک ہوئے۔
چائنا فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل زوو فینگ نے نشاندہی کی کہ چین اور جرمنی کی تاریخی، ثقافتی روایات اور سماجی نظام مختلف ہیں اور بعض مسائل پر مختلف نظریات اور اختلاف رائے ہونا معمول کی بات ہے، لیکن یہ ناقابل تردید ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اختلاف سے کہیں زیادہ ہیں۔ 1999 میں چائنا فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور جرمن ایبرٹ فاؤ نڈیشن نے انسانی حقوق کے شعبے میں تبادلہ اور مکالمے کا آغاز کیا ۔اب تک وہ مشترکہ طور پر 12 چین-جرمنی انسانی حقوق کے سیمینار اور 4 چین-جرمنی انسانی حقوق سمپوزیم مشترکہ طور پر منعقد کر چکے ہیں۔ جن نے دونوں ممالک کے درمیان انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی افہام و تفہیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ سمپوزیم اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ صحت عامہ کے واقعات جیسے کووڈ-19 کی وبا اور  قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں وغیر  کا مؤثر طریقے سے جواب کیسے دیا جائے۔