امریکہ دنیا میں جھوٹی معلومات پھیلانے اور روکاوٹیں کھڑی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے،چینی وزارت خارجہ

2022/12/02 17:18:48
شیئر:

 

30 نومبر کو نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چین سے متعلق دیئے گئے بیان کے جواب میں دو دسمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ کے متعلقہ ریمارکس جھوٹ ، سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب سے بھرے ہوئے ہیں۔ چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ ، امریکہ جابرانہ سفارت کاری کا آغاز کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ دوسرا یہ کہ امریکہ کے غلط معلومات پھیلانے کے بے شمار ریکارڈز ہیں ۔ امریکہ ہی ہے جو طاقت کا بے دریغ استعمال کرتا ہے اور دنیا بھر میں فسادات برپا کرتا ہے۔

ترجمان  نے چین- امریکہ تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ ، چین کے ساتھ  مشترکہ کوششیں کرےگا، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا اورمشترکہ طور پر دونوں بڑی طاقتوں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا صحیح راستہ اختیار کرے گا۔