یورپی یونین کا روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے پر اتفاق

2022/12/03 16:10:33
شیئر:

یورپی یونین نے دو تاریخ کو  سمندری راستے سے فراہم کردہ روسی  تیل کی یورپی یونین کے لیے درآمدی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مذاکرات کے حتمی مرحلے کے بعد یورپی یونین کے میزبان ملک چیک ری پبلک نے دو تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ یورپی یونین کے مذکورہ اتفاق رائے کی تفصیلات چار تاریخ کو جاری کی جائیں گی۔
اگر پیٹرول کی قیمت   60 ڈالر فی بیرل  سے تجاوز کر جاتی ہے ،تو روسی پیٹرول کی نقل و حمل کے لیے انشورنس ،مالیاتی سروس جیسی خدمات کی ممانعت ہو گی۔
G7 وزرائے خزانہ نے ستمبر میں روسی تیل کے حوالے سے قیمت کی حد مقرر کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کے مطابق جی سیون 5 دسمبر سے روسی خام تیل کی قیمت کی حد اور اگلے سال 5 فروری سے روسی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حدیں نافذ کرے گا۔ روس نے کہا کہ وہ ایسے ممالک کو تیل اور تیل کی مصنوعات فراہم نہیں کرے گا جو روسی تیل کی قیمت کو محدود  کر رہے ہیں۔ روس سے تیل کی درآمدات پر پابندی اور روسی تیل پر قیمت کی حدیں لگانے جیسی تجاویز صرف تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔