شین زو 14 کے خلا باز زمین پر واپسی کے لیے تیار

2022/12/03 15:36:20
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق2 دسمبر کی شام کو شین زو 14 اور شین زو 15 کے عملے نے  ذمہ داریاں اور چینی خلائی اسٹیشن کی چابیاں ایک دوسرے کے حوالے کیں۔
یہ چینی خلابازوں کی جانب سے مدار میں سرانجام دی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی ہے۔یوں چین کا خلائی اسٹیشن طویل المیعاد انسان بردار رہائش گاہ کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق شین زو 14 کے خلابازوں نے تمام طے شدہ اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں اور تینوں خلا باز 4 دسمبر کو شین زو خلائی جہاز کے ذریعےڈونگ فونگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔ اس وقت لینڈنگ سائٹ پر خلا بازوں کی واپسی کے حوالے سے تمام لازمی تیاریاں جاری ہیں۔