کابل میں ایک مسجد پر بم حملے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی

2022/12/03 15:09:29
شیئر:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 تاریخ کو ایک مسجد پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔افغان ٹی وی طلوع  کے مطابق دو خودکش بمباروں نےمسجد پرحملہ کیا ، جس میں دونوں حملہ آوروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ مسجد افغانستان کی حزب اسلامی جماعت کے دفتر کے قریب واقع ہے۔ بم دھماکے کے وقت سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار، جو پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، مسجد میں موجود تھے ۔ اس حملے میں حکمت یار زخمی نہیں ہوئے ہیں۔تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران افغانستان بھر میں بم دھماکوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکولوں، مساجد اور بسوں کو نشانہ بنایا ہے ۔