سابق چینی رہنما جیانگ زے مین کے انتقال پربین الاقوامی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

2022/12/03 15:43:45
شیئر:

یکم دسمبر کو اقوام متحدہ کی  77 ویں جنرل اسمبلی نے اسی روز منعقدہ اجلاس سے قبل سابق چینی رہنما جیانگ زے مین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی چینی صدر شی جن پھنگ کے نام تعزیتی پیغامات میں جیانگ زے مین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آنجہانی جیانگ زے مین نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا اور پاکستان اس عظیم دوست کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جیانگ زے مین نے چین کی عالمی شراکت کی مضبوطی سے حمایت کی، چین کی عظیم اقتصادی ترقی اور عالمی تجارتی تنظیم میں اس کی کامیاب شمولیت کو فروغ دیا اور خواتین سے متعلق تاریخی چوتھی عالمی کانفرنس کی میزبانی میں چین کی قیادت کی۔  انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے جیانگ کے خاندان اور چینی حکومت اور چینی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ، چین میں تعینات شمالی کوریا،ویت نام ،پاکستان ،بنگلادیش سمیت دیگر ممالک کے سفرائے نے  بھی چین کی وزارت خارجہ جا کر تعزیت کا اظہار کیا۔