چین کا امیگریشن کے شعبے میں عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے پر زور

2022/12/03 16:06:53
شیئر:

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چن شو نے یکم دسمبر کو بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کی 113ویں کونسل کی  عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے امیگریشن کے مسائل پر چین کے موقف کو واضح کیا۔
چن شو نے کہا کہ موجودہ کووڈ-۱۹ کی متعدد وبائی لہروں کے باعث خوراک اور توانائی سمیت متعدد بحران درپیش ہیں، اور امیگریشن مینجمنٹ کو چیلنجز کا سامنا ہے۔لہذا بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی برادری کو  عالمی تنظیم کے لیے اپنی سیاسی حمایت اور تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے، مختلف فریقوں کے وسائل اور قوتوں کو متحرک کرنا چاہیے، اور امیگریشن کے میدان میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔حالیہ کونسل میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کے لیے مستحکم اور متوقع مالی مدد فراہم کرنے کے لیے بجٹ اصلاحات کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے اور اس کی منظوری دی جائے۔ امید ہے کہ تنظیم ان وسائل کا بہتر استعمال کرے گی، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کرے گی، خاص طور پر افریقی براعظم کو زیادہ مدد فراہم کرے گی جہاں امیگریشن کے مسائل  انتہائی نمایاں ہیں، اور تنظیم میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو بڑھایا جائے گا۔
چن شو نے نشاندہی کی کہ امیگریشن کے شعبے میں عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ تارکین وطن گروہوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔