یونیسکو صدر دفتر میں "چائنا فلم فیسٹیول" کا انعقاد

2022/12/03 15:17:16
شیئر:

تین تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ اور یونیسکو میں چین کے مستقل وفد کے اشتراک سے یونیسکو صدر دفتر میں "چائنا فلم فیسٹیول" اسکریننگ سرگرمی کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا مقصد  فلم کو ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کو فروغ دینا اور چین کی جدیدیت کی کہانی کو پیش کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی تنظیم میں 50 سے زائد فلموں کے ساتھ "چائنا فلم فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا ہے ۔تقریب میں سی جی ٹی این کی دستاویزی فلم "ہیومن کاربن فٹ پرنٹ" پہلی مرتبہ ناظرین کے سامنے پیش کی گئی ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2014 میں صدر شی جن پھنگ نے یونیسکو کے صدر دفتر میں ایک خطاب میں نشاندہی کی تھی کہ ہمیں مختلف تہذیبوں سے حکمت اور دانش حاصل کرنی چاہئے، لوگوں کو  روحانی سکون فراہم کرنا چاہئے اور بنی نوع انسان کو درپیش مختلف چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ "چائنا فلم فیسٹیول" کا انعقاد بھی باہمی اعتماد کی امید ، اتحاد کے وژن اور پرامن ترقی کی خواہش کی ترجمانی ہے۔سی ایم جی ملکی اور غیر ملکی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ فلم جیسے میڈیم کو کمیونٹی کے ایک ربط  کے طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے ساتھ قریبی طور پر منسلک کیا جاسکے ، کرہ ارض کو مزید اعتماد اور طاقت فراہم کی جا سکے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے روشن مستقبل کی جانب آگے بڑھا جا سکے۔