وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان ابھی قبل از وقت ہے ، ڈبلیو ایچ او

2022/12/04 15:44:30
شیئر:

عالمی ادارہ صحت  نے 2 تاریخ کو کہا کہ اومیکرون ویرئنٹ بدستور دنیا میں بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے، اور ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ کووڈ-۱۹  وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا جائے۔
ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق اس وقت دنیا کی کم از کم 90 فیصد آبادی انفیکشن یا ویکسینیشن کی وجہ سے کووڈ-۱۹  وائرس کے خلاف کسی حد تک قوت مدافعت رکھتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے 2 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اب اس لمحے کے قریب ہیں جب ہم کووڈ-۱۹ وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کر سکتے ہیں، لیکن ابھی تک حتمی مرحلہ نہیں آیا ہے۔ وائرس کی مانیٹرنگ، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن میں  بدستور خلیج موجود ہے۔ 
ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اومیکرون ویرئنٹ انتہائی متعدی ہے، اور تمام ممالک کو تشخیص اور وبا سے بچاؤ کے اسباب کی بنیاد پر اس سے نمٹنا چاہیے۔