داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

2022/12/04 15:34:03
شیئر:

اے ایف پی کے مطابق 3 تاریخ کو شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
 یاد رہے کہ  2 تاریخ کوافغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اسی روز جاری ایک بیان میں کہا کہ حملے کا ہدف افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی تھے ، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔