وؤ ائی پہاڑ کے چائے بنانے والے

2022/12/04 16:20:58
شیئر:

حالیہ دنوں چین کی " چائے تیار کرنے کی روایتی تکنیک اور متعلقہ رواج" کو یونیسکو کے  غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
چینی چائے کی متعدد اقسام ہیں۔ چائے تیار کرنے کی ہر روایتی تکنیک کے اپنے اپنے وارث ہیں۔ یو یو چھیونگ وؤ ائی چائے کی تکنیک کے حوالے سے اولین افراد میں سے ایک ہیں۔ ان کو جنوب مشرقی چین کے وؤ ائی پہاڑ پر چائے کی کاشت کرتے ہوئے 30 سے زائد سال ہو چکے ہیں۔ بیسویں صدی کی نوے کی دہائی میں یو یو چھیونگ کے والد دیہی باشندوں کی سرپرستی کرتے ہوئے چائے کی کاشت اور فروخت کرتے تھے۔ اس گاؤں نے 2000 میں غربت سے نجات حاصل کی۔ اس وقت اپنے بیٹے فانگ چو کو یہ غیرمادی ثقافتی ورثہ منتقل کرنا یو یو چھیونگ کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ 2016 میں فانگ چو برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے اور اس وقت اپنی والدہ سے چائے تیار کرنے کی تکنیک سیکھ رہے ہیں ۔ بہترین چائے کی تیاری اور چائے کی ثقافت سے بہتر انداز سے ہم آہنگی کے لئے یو یو چھیونگ اکثر فانگ چو کو چائے بنانے کے مقابلے میں لے جاتی ہیں۔ اپنی والدہ کی تربیت سے فانگ چو نے وؤ ائی چائے تیار کرنے کی تکنیک میں اچھی مہارت حاصل کر لی ہے۔ ان کے گھرانے کی چائے کی صنعت کا پیمانہ بھی بڑھ رہا ہے۔