چین-عرب تعاون میں "توانائی تعاون" نمایاں اہمیت کا حامل ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/12/05 19:04:30
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پانچ تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توانائی تعاون چین-عرب ممالک تعاون کا اہم خاصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے قطر فیفا ورلڈکپ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کا تعمیر  کردہ الخراسا پاور اسٹیشن قطر میں غیر رکازی ایندھن سے چلنے والا پہلا پاور اسٹیشن ہے ،جو "کاربن نیوٹرل "فیفا ورلڈکپ کے وعدے میں قطر کے لیے انتہائی معاون ہے۔
 انہوں نے کہا کہ روایتی توانائی سے لے کر صاف شفاف توانائی ،کم کاربن معیشت، اور توانائی کی منتقلی جیسے شعبہ جات تک چین اور عرب ممالک کے مابین توانائی تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔چین عرب ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔