چین نے آبنائے تائیوان کے حوالے سے کینیڈا کے وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

2022/12/05 19:12:11
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پانچ تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین متعدد مرتبہ واضح کر چکا ہے کہ اسے آبنائے تائیوان پر اقتدار اعلیٰ، خودمختار حقوق اور دائرہ اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈا کی وزیر خارجہ کی جانب سے "کینیڈا آبنائے تائیوان تک مزید فوجی جہاز بھیجے گا "کے بیان پر کیا۔
ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ چین  کسی بھی ملک کی جانب سے آزاد جہاز رانی کے بہانے چین کے اقتدار اعلیٰ اور سلامتی کے خلاف اشتعال انگیز ی یا دھمکی آمیز رویے کی بھرپور مخالفت   کرتا ہے۔