چین میں مال برادر ریلوے کا کام اعلی سطح پر ہے

2022/12/05 11:54:26
شیئر:

چار دسمبرکی اطلاعات کے مطابق ،چین کا مال برادری کی نقل و حمل کا نظام  منظم انداز میں چل رہا  ہے اور قومی مال بردار ریلوے کا کام  اعلی سطح پر ہے ۔

ریاستی کونسل کے لاجسٹکس سکیورٹی گروپ کے دفترکے اعداد و شمار کے مطابق ، 4 دسمبر کو ، قومی ریلوے فریٹ کے ذریعے 10.666 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی،جس میں  ماہ بہ ماہ 0.77٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں ایکسپریس وے سے 5،771،900 ٹرک گزرے ، جو ماہ بہ ماہ 9.6 فیصد کم ہیں۔ زیر نگرانی  بندرگاہوں پر  30.615 ملین ٹن سامان اترا اور لادا گیا جو ماہ بہ ماہ 1.1 فیصد کم رہا جب کہ شہری ہوا بازی کی (بشمول 444 بین الاقوامی کارگو پروازیں اور 95 مقامی کارگو پروازیں) ،539 کارگو پروازیں ہوئیں جو  ماہ بہ ماہ 19.2 فیصد کم رہیں۔