اکتوبر کے اختتام تک ملک بھر میں زراعت سے متعلقہ قرضوں کا توازن 48.54 ٹریلین یوآن رہا

2022/12/05 10:58:43
شیئر:

چائنا بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کی تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے ہی بینکنگ اور انشورنس اداروں نے زراعت اور  دیہی علاقوں کے لیے مالیاتی خدمات کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک ملک بھر میں زراعت سے متعلقہ قرضوں کا توازن 50 ٹریلین یوآن کے قریب تھا۔

اعداد و شمارکے مطابق اس سال اکتوبر کے اختتام تک، ملک بھر میں دیہی و زرعی امور سے متعلقہ قرضوں کا توازن مجموعی طور پر 48.54 ٹریلین یوآن تھا، جس میں سال بہ سال 13.66 فیصد اضافہ ہوا  ہے اور یہ مختلف قرضوں کی اوسط شرح نمو سے 3.16 فیصدی پوائنٹس  زیادہ ہے. اس سال کے آغاز سے ہی چائنا بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے بینکنگ اور انشورنس اداروں کو دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آؤٹ لیٹس قائم کرنے اور خدمات کو وسعت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اس سال، بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے دیہات اور زراعت سے متعلق قرضوں کے توازن میں مسلسل اضافہ  کرنے، نئے زرعی کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی خدمات کو مضبوط بنانے اور اہم منصوبوں کے لئے کریڈٹ انشورنس کی خدمات کو مضبوط بنانے میں متعلقہ مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اگلے مرحلے میں بینکنگ اور انشورنس ادارے زراعت اور دیہی علاقوں  کی خصوصیات پر مبنی خدمات کی مصنوعات اور خدمات کے نئے نمونوں میں جدت لائیں گے اور دیہی احیا کے لیے مالیاتی خدمات کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔