امریکہ کی جانب سے "افراط زر میں کمی کا ایکٹ" غیر منصفانہ مسابقت پیدا کر سکتا ہے، صدریورپی کمیشن

2022/12/05 10:04:28
شیئر:

چار دسمبر کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یورپین کالج بروگس میں کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ کے افراط زر میں کمی کے ایکٹ کو یورپ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں اتنی کڑی جانچ پڑتال کا سامنا اس  وجہ سے کرنا پڑا ہے کیونکہ یہ غیر منصفانہ مسابقت، منڈیوں کے بند ہونے اور عالمی سپلائی چینز کو تقسیم کرنے کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مہنگی تجارتی جنگ نہ تو یورپ کے مفاد میں ہے اور نہ ہی یہ امریکہ کے مفاد میں ہے۔