چین کے سابق صدر جیانگ زے من کی آخری رسومات بیجنگ میں ادا کر دی گئیں

2022/12/05 17:06:19
شیئر:
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سابق جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین جیانگ زے من کی آخری رسومات پانچ  تاریخ کو بیجنگ میں ادا کر دی گئیں۔
   چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنما  آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران باباوشان انقلابی قبرستان میں موجود رہے۔
چین کے سابق صدر جیانگ زے من شدید  علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ شی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں  نے دوران علالت اسپتال میں آنجہانی جیانگ زے من کی عیادت کی اور بعد ازاں ان کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔