”ریٹرن کیپسول پیراشوٹ“: خلابازوں کی گھرواپسی کی حفاظتی چھتری

2022/12/06 11:20:27
شیئر:

 4 دسمبر کی شام آسمان پر ایک دیوہیکل پیراشوٹ کھلا جس کے ساتھ  چین کے شینژو 14 خلائی جہاز کا ریٹرن کیپسول  چین کی ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اترا  اور تین چینی خلا بازبحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ۔

کشش ثقل کی وجہ سے ،ریٹرن کیپسول کے زمین پر اترنے کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ لینڈنگ کے لیے وہ  مناسب رفتار جو  خلاباز برداشت کرسکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ  پیراشوٹ  محفوظ طریقے سے اور آسانی سے کھلنے کے قابل ہو۔

مرکزی پیراشوٹ کی ناکامی سے بچنے کے لیے، ریٹرن کیپسول بیک اپ پیراشوٹ سے بھی لیس ہے۔ جب ریٹرن کیپسول 5 سے 6کلومیٹر کی بلندی سےاترتا ہے اور اگر اس میں مقررہ وقت سے کم وقت لگتا ہے تو ، سسٹم خودکار طور پر جانچ لیتا ہے کہ مرکزی پیراشوٹ سسٹم غیر معمولی طور پر کام کررہا ہے اور ایسے میں خلابازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بیک اپ پیراشوٹ خود بخود کھل جاتا ہے۔