کامریڈ جیانگ زے من کی یادمیں تعزیتی تقریب

2022/12/06 15:46:58
شیئر:
6 دسمبر کو صبح 10 بجے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، اسٹیٹ کونسل ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، اور مرکزی فوجی کمیشن نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ زے من کےلیےایک تعزیتی تقریب منعقد کی جس میں شرکا نے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
چینی رہنما شی جن پھنگ نے اس موقع پر تعزیتی کلمات کا اظہار کیا۔اسی روزکامریڈ جیانگ زے من کی آخری رسومات کی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالمی رہنماؤں و دوستوں کی جانب سے جیانگ زے من کے انتقال پر اظہار تعزیت پر پرخلوص شکریہ ادا کیا۔