چین اور دنیا کی ترقی آپس میں لازم و ملزوم ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/12/06 16:37:14
شیئر:
جرمن چانسلر شولز نے چند روز قبل جریدے "فارن افیئرز" میں ایک مضمون میں اس بات کی نشاندہی کی  کہ چین کا عروج چین کو الگ تھلگ کرنے کی وجہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ چین کے ساتھ تعاون کو محدود کرنے کا بہانہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کسی نئی سرد جنگ میں داخل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس خیال سے متفق نظر آئے کہ چین اور امریکہ محاذ آرائی میں ملوث ہوں گے۔اس حوالے سے چھ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمن چانسلر کا بیان چین کے مشاہدے میں آیا ہے۔ چین عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین کی ترقی ، عالمی امن  قوتوں کی ترقی اور عالمی ترقی کے لئے محرک قوت اور موقع ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین کو الگ تھلگ کرنا اور چین کے ساتھ تعاون کو محدود کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ آج کی دنیا میں، اقتصادی عالمگیریت کا رجحان ناقابل واپسی ہے، اور باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج لوگوں کی خواہشات ہیں. چین عالمی معیشت اور بین الاقوامی نظام کے ساتھ گہرائی سے جڑا ہوا ہے.ترجمان نے کہا کہ چین اور دنیا کی ترقی آپس میں لازم و ملزوم ہے۔ چین بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کا کھلا پن جاری رکھے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع شیئر کرتا رہے گا۔