شی جن پھنگ کا کامریڈ جیانگ زے من کو بھرپور خراج عقیدت

2022/12/06 18:31:50
شیئر:
چھ دسمبر کو صبح 10 بجے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، اسٹیٹ کونسل ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، اور مرکزی فوجی کمیشن نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ زے من کےلیےایک تعزیتی تقریب منعقد کی جس میں شرکا نے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔چینی رہنما شی جن پھنگ نے اس موقع پر تعزیتی کلمات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم سب کامریڈ جیانگ زے من سے عقیدت رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اور توانائی چینی عوام کے لیے وقف کر دی اور خود کو ملک کی خوشحالی و مضبوطی اور عوام کو خوشی کا احساس دلانے کے لیے وقف کر دیا۔ سی پی سی کی 13ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بعد 13 سالوں میں پارٹی اور ملک کی حاصل کردہ زبردست کامیابیاں کامریڈ جیانگ زے من کی عظمت، کلیدی کردار اور شاندار سیاسی قیادت کی مرہون منت ہیں۔ کامریڈ جیانگ زے من کو پوری پارٹی، پوری فوج اور ملک بھر میں تمام قومیتوں کے لوگوں کی دلی محبت حاصل رہی، انہوں نے پارٹی اور عوام کے لئے لازوال خدمات انجام دیں جسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ عوام وہ بنیادی قوت ہیں جو پارٹی اور ملک کے مستقبل اور تقدیر کا تعین کرتی ہیں۔ نئے سفر میں ہمیں عوام کی مرکزی حیثیت پر کاربند رہنا ہوگا، دل و جان سے عوام کی خدمت کرنا ہوگی، عوام پر مبنی ترقیاتی سوچ کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اس پورے عمل میں عوامی طرز جمہوریت کو فروغ دینا ہوگا، اور تمام لوگوں کے لئے ہمہ جہت انسانی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں مزید ٹھوس پیش رفت کرنا ہوگی۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ اصلاحات اور کھلا پن ایک اہم اقدام ہے جو چین کے مستقبل اور تقدیر کا تعین کرے گا۔ نئے سفر پر ہمیں نئے ترقیاتی تصور کو لاگو کرنے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو مسلسل بہتر بنانے، قومی گورننس کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت میں جدیدیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ کامریڈ جیانگ زے من کے کارنامے، افکار اور قیادت کا انداز تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ درج رہے گا اور آنے والی نسلوں کے دلوں میں نقش رہے گا۔آج پوری پارٹی، پوری فوج اور ملک بھر کی تمام قومیتوں کے لوگوں کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی سے گہری وابستگی ظاہر کرتے ہوئے جوش و خروش اور جرات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کے عظیم احیاء کے جامع فروغ کے لئے متحد ہوتے ہوئے جدوجہد کرنی چاہئے.اسی روزکامریڈ جیانگ زے من کی آخری رسومات کی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالمی رہنماؤں و دوستوں کی جانب سے جیانگ زے من کے انتقال پر اظہار تعزیت پر پرخلوص شکریہ ادا کیا۔