چین کی اعانت سے ای سی او ڈبلیو اے ایس کے صدر دفتر کی تعمیر کا آغاز

2022/12/06 09:44:52
شیئر:

چار دسمبر کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میںمغربی افریقہ کی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے صدر دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ نئی عمارت چین کا شان شی تعمیراتی گروپ تعمیر کرےگا۔

تقریب میں گنی بساؤ کے صدر ایمبالواور نائیجیریا ، سیرالیون ، ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کے رہنماوں اور نائیجیریا میں چین کے سفیر زوئی جیان چھون نے شرکت کی۔

صدر ایمبالو نے اپنی تقریر میں ای سی او ڈبلیو اے ایس کی طویل مدتی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ڈبلیو اے ایس ہیڈکوارٹرز کی نئی دفتری عمارت کی تعمیر کا منصوب چین اور مغربی افریقہ کے ممالک کے مابین تعاون کی ایک مثال ہے۔

چینی سفیر زوئی جیان چھون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ای سی او ڈبلیو اے ایس کے صدر دفتر کی عمارت کی تعمیر میں چین کی معاونت چین اور مغربی افریقہ کے ممالک کے مابین روایتی دوستی کی عکاس ہے۔ یہ افریقی اتحاد، امن اور ترقی کی حمایت کے لیے چین کے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین ،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو نیز چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ای سی او ڈبلیو اے ایس اور افریقی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔