امریکہ کی 40 فوجی کمپنیزکی مالیت فروخت ،دنیا کی 100بڑی فوجی کمپنیز کی کل مالیت فروخت کے نصف سے زائد ہے، رپورٹ

2022/12/06 11:08:30
شیئر:

پانچ دسمبر کو سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ہتھیاروں کی تیاری اور فوجی خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی 100 بڑی کمپنیز کی فہرست میں امریکہ کی 40 کمپنیز شامل ہیں اور 2021 میں ان چالیس کمپنیز کی فروخت کی مالیت 100 بڑی فوجی کمپنیز کی فروخت کی کل مالیت کے نصف حصے سے زائد تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی پیداوار اور فوجی خدمات فراہم کرنے والی 100 بڑی کمپنیز نے 2021 میں مجموعی طور پر 592 ارب ڈالر مالیت کا سامان فروخت کیا۔ یہ مالیت 2020 کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ تھی۔ ان کمپنیزکی جانب سے مسلسل ساتویں سال اسلحے کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان میں شامل 40 امریکی کمپنیز نے مجموعی طور پر 299 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ 2018 کے بعد سے، سر فہرست تمام پانچ فوجی کمپنیز کا تعلق امریکہ سے ہے.

1966 میں قائم ہونے والا اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلحے کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے معاملات پر ایک مستند تحقیقی ادارہ ہے۔