سی او پی 15 کا دوسرا مرحلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہوگا

2022/12/07 11:13:28
شیئر:

6 دسمبر کو کنونشن آن بائیولوجیکل ڈائیورسٹی کے فریقوں کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس  (سی او پی 15)کے دوسرے مرحلے کے اجلاس سے قبل کانفرنس کے صدر ، چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رون چھیو ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکا کے نام  خیرمقدمی پیغامات جاری کئے۔
اسی دن صبح ، سی او پی 15 کانفرنس کی پہلی پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ ہوانگ رون چھیو نے کہا کہ سی او پی 15 کے صدر کی حیثیت سے ، چین اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ، ایک عظیم اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے تمام فریقوں کو متحد کرنے کی پوری کوشش کرے گا  تاکہ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں "2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک" کو منظور کیا جائے ، عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا ایک نیا باب لکھا جائے ، کرہ ارض پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے اور ایک ایسا خوبصورت گھر تعمیر کیا جائے جہاں تمام مخلوقات ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں ۔
حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے ارکان  کی 15 ویں کانفرنس (سی او پی 15) کا دوسرا مرحلہ 7 دسمبر کو مونٹریال ، کینیڈا  میں منعقد ہوگا ، جس کا موضوع ہے "ماحولیاتی تمدن: کرہ ارض پر زندگی کی ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر" ۔