چین کی جانب سے انسداد وبا اقدامات مسلسل "اپ گریڈ"

2022/12/07 16:11:40
شیئر:

7 دسمبر کو ، چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت ، اومیکرون ویریئنٹ کے پیتھوجین کو کمزور کرنے ، ویکسی نیشن کو مزید بڑھانے ، اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے نئے "اپ گریڈ" اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے  خطرے  والے علاقے کے تعین اور انتظام ، نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ ، آئیسولیشن کے طریقوں ، طبی علاج اور  ادویات کی خریداری  ، بزرگوں کی ویکسی نیشن سمیت دس اقدامات شامل ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی سائنسی درستگی کو مسلسل بہتر بنانا ہے ۔ اب نرسنگ ہومز، ویلفیئر ہومز، طبی اداروں، بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں جیسے خصوصی مقامات کے علاوہ،  منفی نیوکلیک ایسڈ سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال نہیں کی جائے گی۔اسی طرح  بغیر علامات والے افراد اور ہلکی علامات والے افراد اپنے گھروں  میں ہی قرنطینہ کر سکیں گے۔