سول ایوی ایشن کی مال بردار پروازوں میں ماہ بہ ماہ 36.7 فیصد اضافہ

2022/12/07 12:01:27
شیئر:
 

تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق  6 دسمبر کو ، چین  کا مال کی نقل و حمل کا نظام  منظم انداز میں چلتا رہا اور شہری ہوا بازی کی مال بردارپروازوں کی تعداد میں ماہ بہ ماہ 36.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ریاستی کونسل کے لاجسٹکس سکیورٹی گروپ کے دفتر کی اعداد و شمار کے مطابق ، 6 دسمبر کو ، قومی مال بردار ریل گاڑیوں کے ذریعے 10.999 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ،جس میں ماہ بہ ماہ 0.56 فی صد کا اضافہ ہوا ۔ ملک بھر میں ایکسپریس وے سے 7185100 ٹرک گزرے ، جن میں  ماہ بہ ماہ 6.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔زیر  نگرانی بندرگاہوں کے ذریعے 33.352 ملین ٹن سازوسامان لادا اور اتارا گیا ، جو ماہ بہ ماہ 3.1 فی صد کم تھا ، اور شہری ہوا بازی کی (بشمول 485 بین الاقوامی اور 148 مقامی پروازیں) 633 مال بردار پروازیں ہوئیں ، جن میں ماہ بہ ماہ 36.7 فی صد اضافہ ہوا ہے۔