چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا چین جاپان تعلقات میں بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

2022/12/07 15:07:25
شیئر:


7تاریخ کو ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 18 ویں "بیجنگ ٹوکیو فورم" کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور آئندہ سال چین۔جاپان امن اور دوستی معاہدے کی 45 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین اور جاپان کو اعتماد سازی کو فروغ دینا چاہئے اور سیاسی وعدوں کو برقرار رکھنا چاہئے۔فریقین باہمی کامیابیوں، جیت جیت تعاون پر عمل کریں، ایک دوسرے کے ساتھ خلوص کے ساتھ پیش آئیں اور پرامن بقائے باہمی کی کوشش کریں۔دونوں فریق عدل و انصاف کو برقرار رکھیں، چین اور جاپان کے تعلقات کو فروغ دیں تاکہ وہ درست سمت میں مسلسل آگے بڑھتے رہیں، مشترکہ طور پر ایسے چین جاپان تعلقات تشکیل دیں جو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ہوں اور مل کر ایشیا کی ترقی اور احیاء کے ایک نئے دور کی تعمیر کریں۔فورم میں جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہیاشی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔