چینی صدر شی جن پھنگ اپنے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران
ریاض شہر میں 7سے 10 دسمبر
تک منعقد ہونے والی پہلی چین عرب سمٹ اور چین خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس
میں شرکت کریں گے۔چین اور عرب ممالک کے درمیان باہمی حمایت کا سلسلہ ہمیشہ سے
برقرار رہا ہے اور فریقین کے درمیان یہ کہانی خلوص،اعتماد اور
حمایت پر مبنی ہے۔
تاحال ، چین نے 12 عرب ممالک اور عرب لیگ کے ساتھ سٹریٹجک
شراکت داری یا جامع تزویراتی شراکت داری قائم کی ہے۔ چین نے 20 عرب ممالک اور عرب
لیگ کے ساتھ مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر
دستخط کیے ہیں۔ آج مصر، سعودی عرب، قطر اور دیگر عرب ممالک کی ترقیاتی حکمت
عملیاں چین کے پیش کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو کے ساتھ منسلک ہو چکی ہیں۔
"
اعتماد کا یہ رشتہ اٹوٹ ہے جسے پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا"۔ صدر شی جن پھنگ نے
ان خیالات کا اظہار جنوری 2016 میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں چین عرب دوستی کا
حقیقی مفہوم بیان کرتے ہوئے کیا۔