یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹرکا سی ایم جی کے ساتھ انٹرویو

2022/12/07 12:07:40
شیئر:

حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی 15 ویں کانفرنس کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2021 میں چین کے جنوبی شہر کھن منگ میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 7 دسمبر کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے یواین ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹرآچھم اسٹینر نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
اسٹینر کا کہنا تھا کہ دنیا کا ماحولیاتی نظام اور قدرتی مسکن مسلسل تباہ ہو رہے ہیں، حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہے اور لوگ خود بھی بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں اور موجودہ اجلاس میں ایک فریم ورک معاہدے کی امید کی جاتی ہے ۔
اسٹینرنے متعلقہ شعبوں میں چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  چین کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا فروغ ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام  سے متعلق  قومی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ، نہ صرف چین کی پائیدار ترقی، بلکہ عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، مختلف انواع کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔ چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فروغ دینے میں بہت سے ترقی پذیر ممالک کو بھی مدد فراہم کی ہے اور متعلقہ بین الاقوامی تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔