چین اور روس کے وزراء اعظم کی ستائیسویں رسمی ملاقات

2022/12/07 15:13:38
شیئر:

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ دسمبر کو اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ساتھ  چین اور روس کے وزراء اعظم کی ستائیسویں رسمی ملاقات کی صدارت کی جس کا ورچوئل انعقاد کیا گیا تھا۔چین کے نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ چین اور روس دوطرفہ تعاون کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئےاقتصادی و تجارتی تعاون کے معیار کو بہتر بنائیں گے،بندرگاہوں پر تجارتی مصنوعات کی ترسیل کو آسان بناتے ہوئے صنعتی و سپلائی چین کو رواں دواں رکھیں گے۔
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ روس اور چین کے تعاون میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے ۔روس چین کےساتھ  معیشت و تجارت کے تعاون کو  مضبوط بنانے ،ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دوستانہ ہمسائیگی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔روس چین کے ساتھ مل کر عالمی چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنے اور دنیا کی کثیرالجہتی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔