دنیا کی تقریبا ایک تہائی مٹی کا معیار ابتر ہو چکا ہے ، ایف اے او

2022/12/07 12:06:20
شیئر:

5 دسمبر کو مٹی کا نواں عالمی دن تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی 5 تاریخ کوجاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی تقریبا ایک تہائی مٹی کا معیار ابتر ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں مٹی کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے اور بہت سے اناج، سبزیاں اور پھل ، وٹامنز اور دیگر غذائی اجزا کے حوالے سے اتنے بھرپور نہیں رہے جتنے 70 سال پہلے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے کچھ ممالک میں چھوٹے کسانوں کو موجودہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے خوراک اور کھاد کے مسائل کا سامنا ہے، جس نے مقامی مٹی میں  خرابی کے اس عمل  کو مزید بڑھا دیا ہے.
ایف اے او کے مطابق سپلائی چین کے مسائل اور کھاد کی قلت بہت سے خطوں میں خوراک کی قیمتوں  اور غذائی عدم تحفظ کو بڑھا رہی ہے۔