"نئے سفر پر چین اور دنیا " کے موضوع پر چین۔عرب میڈیا فورم کامیاب انعقاد

2022/12/07 16:19:09
شیئر:

 5 دسمبر کوچائنا  میڈیا گروپ کے زیراہتمام  "نئے سفر پر چین اور دنیا " کے موضوع پر چین-عرب میڈیا فورم سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔فورم میں عرب ممالک کے 30 سے زائد  مین اسٹریم میڈیا اداروں نے شرکت کی . سعودی عرب، مصر، الجزائر، فلسطین اور یمن کے سرکاری حکام،میڈیا  اداروں کے سربراہان، متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور چینی وزارت خارجہ کے چین-عرب تعاون فورم کے سفیروں سمیت 100 سے زائد افراد نے نئے عہد میں چین کا نیا سفر اور عرب ممالک کے لیے نئے مواقع، چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی اہمیت اور چین-عرب تعلقات کی ترقی میں چینی اور عرب میڈیا  کے کردار سے متعلق گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء کے خیال میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس نے چین کی مستقبل کی ترقی کا خاکہ تشکیل دیا ہے جو عرب ممالک کی ترقی کے لیے ایک حوالہ فراہم کرے گا۔چین اور عرب میڈیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے سے چین عرب تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔