شی جن پھنگ چین عرب ممالک کے سربراہ اجلاس اور چین خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

2022/12/07 09:33:45
شیئر:
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزيز کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں 7سے 10 دسمبر تک منعقد ہونے والے چین عرب ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس اور چین خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔