چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

2022/12/08 15:41:50
شیئر:

چین اور عرب ممالک کے درمیان 2012کے بعد سے اسٹریٹجک شراکت داری نے نئی پیش رفت جاری رکھی ہے، اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے. فریقین نے مشترکہ طور پر افریقہ کی بلند ترین عمارت، دنیا کا سب سے بڑا شمسی تھرمل پاور اسٹیشن اور مشرق وسطیٰ میں کوئلے سے چلنے والا پہلا شفاف بجلی گھر تعمیر کیا ہے، جس نے چین اور عرب ممالک کے درمیان عملی تعاون کے ٹھوس ثمرات سامنے لائے ہیں۔