شی جن پھنگ کی نیشنل ہسٹری سوسائٹی کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

2022/12/08 15:06:22
شیئر:

چین کی نیشنل ہسٹری سوسائٹی کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سوسائٹی کے تمام کامریڈز اور ملک بھر میں قومی تاریخ کے محققین کے نام ایک خط میں انہیں مبارکباد  دی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ نیشنل ہسٹری سوسائٹی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک گزشتہ 30 سالوں میں ملکی تاریخ سے متعلق تحقیق، تشہیر اور آگاہی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوسائٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کا گہرائی سے مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کرے گی ، صحیح سیاسی سمت پر عمل کرے گی ، تحقیق کی سطح کو مستقل طور پر بہتر بنائے گی اور عوام کو تاریخی خود اعتمادی کو مضبوط بنانے کی ترغیب دے گی ۔