چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

2022/12/08 16:47:02
شیئر:
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں چین اور عرب ممالک کے مابین تعاون میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ، اور اس کے نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ چین اور عرب ممالک نے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور دیگر شعبوں میں 200 سے زائد وسیع منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس سے دونوں اطراف کے تقریباً 2 ارب لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے.چین 21 عرب ممالک اور عرب لیگ کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ  تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکا ہے۔
ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر  سے عرب ممالک سمیت تمام ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔