سعودی عرب کے اخبار میں شی جن پھنگ کے دستخط شدہ مضمون کی اشاعت

2022/12/08 11:03:08
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ چین-عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس، چین- خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اور سعودی عرب کے سرکاری دورے پر7 دسمبر کو سعودی عرب پہنچے ۔8 دسمبر کوسعودی عرب کے اخبار"الریاض" میں صدرشی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون "ہزاروں سال کی دوستی کو آگے بڑھانا اور مشترکہ طور پرایک بہتر مستقبل تشکیل دینا" شائع ہوا۔

مضمون میں انہوں نے کہا کہ وہ چینی عوام کی گہری دوستی ساتھ لے کر،عرب دوستوں کے ساتھ چین-عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس ، چین-خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے دوبارہ ریاض آئے ہیں ۔ یہ سفر وراثت کا سفر ہے بلکہ یہ تخلیق کا سفر بھی ہے۔اس کا مقصد چین - عرب ممالک، چین-خلیجی ریاستوں اور چین-سعودی عرب کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانا اور چین اور عرب دنیا، خلیج کی عرب ریاستوں  اور سعودی عرب  کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

مضمون میں کہا گیا کہ چین موجودہ دورے کو سعودی عرب کے ساتھ  جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے ایک موقع کے طور پر لے گا ، تاکہ ایک دوسرے کو سمجھا جائے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جائے ، مشترکہ طور پر آزادی اور خود انحصاری کی حمایت اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کی جائے  ۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو اور سعودی عرب کے "وژن 2030"  کو مزید مضبوط اور ہم آہنگ کیا جائے گا ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا اور ٹھوس بنایا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مفادات اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ، جی20، اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم کے اندر تعاون کو مضبوط بنایا جائےگا، مشترکہ طور پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی و  خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے گا۔