حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس کے دوسرے مرحلے کا آغاز

2022/12/08 12:01:57
شیئر:

سات دسمبر کو اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی پندرہویں کانفرنس کا دوسرا مرحلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شروع ہوا۔ چین نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اتفاق رائے پیدا کریں اور "پوسٹ 2020 گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" کو اپنائیں تاکہ عالمی حیاتیاتی تنوع  کے تحفظ کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا جا سکے۔

حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کے 15ویں اجلاس کے چیئرمین اور چین کے وزیرحیاتیاتی ماحول ہوانگ رن چھو نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ چین نے صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے اجلاس کی کامیابی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور دوسرے مرحلے کے اجلاس کی مضبوط سیاسی بنیاد رکھی ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ تمام فریق تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کریں گے، اس اجلاس میں مشکل مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے، عظیم اتفاق رائے پیدا کریں گے اور "پوسٹ 2020 گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" کے اختتام پر مضبوط سیاسی تحریک پیدا کریں گے۔