وبا کی روک تھام اور کنٹرول معاشی مسائل کی وجہ نہیں ہے، چین کی معیشت امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، برطانوی دانشور جان راس

2022/12/08 11:33:47
شیئر:

برطانوی ماہر اقتصادیات جان راس نے چند روز قبل "آبزرور نیٹ ورک" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ نام نہاد دعوی کہ "مغرب میں وبا ختم ہو چکی ہے' سراسرفضول بات  ہے ۔ گزشتہ تین برسوں میں انسداد وبا سے متعلق چینی حکومت کی زیرو پالیسی نے 40 لاکھ سے زائد زندگیاں بچائی ہیں۔ "وبا کی روک تھام اور کنٹرول معاشی مسائل کی وجہ نہیں ہے، 40 سالوں میں عالمی معیشت کے لئے اس وقت بدترین دور ہے اور چین کی معیشت اب بھی امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے."

جان راس نے کہا  کہ مغربی ممالک کا  یہ کہنا حقیقت کے برعکس  ہے کہ مغرب کی معیشت بہت اچھی ہے اور چینی معیشت کو کم شرح نمو کا سامنا ہے۔ کساد بازاری مغرب میں ایک "میگا ٹرینڈ" ہے ۔چین کی معاشی نمو قدرے سست روی کا شکار ہوئی ہے لیکن سست روی کی بنیادی وجہ کسی بھی طرح سے وبا نہیں ہے۔ ایک انتہائی اہم عنصر یہ ہے کہ عالمی معیشت اس وقت انتہائی منفی صورتحال میں ہے اور اس تناظر میں چین کی معیشت کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح امریکہ کے مقابلے میں تیز تر رہے گی۔

وبا کے حوالے سے جان راس کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے لوگوں کو وبا کی پہلی لہروں سے محفوظ رکھا ہے جن میں وائرس سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔ چین میں وبا کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ  امریکہ میں یہ تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔ چین کی آبادی امریکہ سے 4.3 گنا زیادہ ہے اور اگر چین میں بھی امریکی طرز کی پالیسیز نافذ کی جائیں تو چین میں وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 47 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ وبا نے یورپی آبادی کو سخت متاثر کیا ہے ، اسی وجہ سے امریکہ میں متوقع اوسط عمر میں 2.7 سال کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو پچھلے سو سالوں میں نہیں دیکھی گئی ۔ "یہ ایک تباہی ہے،" مغرب چینی عوام کے سامنے جو تصویرچن چن کر پیش کرتا ہے وہ سراسر جھوٹا اور منافقانہ پروپیگنڈا ہے۔ "