شی جن پھنگ کی صومالیہ کے صدر سے ملاقات

2022/12/09 21:06:51
شیئر:

نو دسمبر کو چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ نے ریاض میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ صومالیہ کے اقتدار اعلی ، وقار اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں صومالیہ کی حمایت کی ہے، صومالیہ میں افریقی یونین کے مشن کو طویل مدتی مدد فراہم کی ہے اور صومالیہ کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت اور مدد کو فروغ دیا ہے۔ چین صومالیہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو برقرار رکھنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات کو سمجھنے ، ایک دوسرے کی حمایت کرنے، چین- صومالیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے مشترکہ تحفظ کی خواہش رکھتا  ہے۔ چین صومالیہ کی تعمیر نو اور اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی زراعت، ماہی گیری اور صحت عامہ  جیسے شعبوں میں تعاون کے لیے بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین صومالیہ کی حکومت کو استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔