چین اور جبوتی کے صدور کی ملاقات

2022/12/09 21:40:20
شیئر:

9 دسمبر کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوئیلے سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور جبوتی کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون نتیجہ خیز رہا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی کی گہری جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین  جبوتی کے لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے، شدید موسم سے نمٹنے میں تعاون کرنے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مدد جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ چین ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی مساوات ، انصاف کے تحفظ اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے  جبوتی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

اس موقع پر  جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوئیل نے کہا کہ جبوتی  اور چین اچھے دوست اوراسٹریٹجک شراکت دارہیں جو سود مند تعاون کے حصول کے لئے پرعزم ہیں . جبوتی اپنی  معاشی اور سماجی ترقی میں قابل قدر معاونت فراہم کرنے پر چین کا  شکر گزار ہے اور چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اوربنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جبوتی ، چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کے جائز موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔