قطر ورلڈ کپ کامیاب ہو گا، یہ ایک ایسا ورلڈ کپ ہو گا جو تاریخ میں رقم ہو گا ، شی جن پھنگ

2022/12/09 21:34:38
شیئر:

9 دسمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ریاض میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے قطر میں جاری فٹ بال  ورلڈ کپ کی مکمل کامیابی کے حوالے سے نیک  خواہشات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی سے قطر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا ہے اوراس نے غیر یقینی صورتحال سے بھری دنیا کو ایک نئی اور مثبت توانائی فراہم کی ہے۔

قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے کہا: "فیفا ورلڈ کپ اب ایک اہم مرحلے میں ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس ورلڈ کپ کا کسی عرب ملک میں انعقاد ہوا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی، جن میں چینی دوست بھی شامل ہیں۔ قطر اور چین کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ چینی کمپنی نے قطر میں سب سے بڑا اسٹیڈیم بنایا جو کہ  ورلڈ کپ کا مرکزی اسٹیڈیم ہے اور یہاں ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ منعقد ہوگا۔"