شی جن پھنگ کی تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی

2022/12/09 16:12:31
شیئر:

نو تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور تیونس کے عملی تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔ چین تیونس کے ساتھ طب اور صحت ، بنیادی تنصیبات کی تعمیر، ہائی ٹیک اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ دینے، انسانی وسائل کی ترقی، افرادی تبادلوں اور  چینی کاروباری اداروں کو تیونس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کا خواہاں ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں تیونس کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور تیونس کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

قیس سعید نے کہا کہ تیونس چین کے ساتھ مل کر تیونس اور چین کے تعلقات کو نئی اور اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ تیونس کی جانب سے عرب اور چین کے تعلقات کی مزید ترقی کو فعال طور پر فروغ دیا جائے گا۔