پہلا چینی ساختہ بڑا مسافر بردارہوائی جہاز سی 919 باضابطہ طور پر چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے حوالے کر دیا گیا

2022/12/09 11:42:10
شیئر:

نودسمبر کو دنیا کا پہلا سی  919 مسافر بردار ہوائی جہاز باضابطہ طور پر چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ، کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کو "سی 919 کی یادگاری چابی" دی اور ہوائی جہاز کی فروخت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

سی 919 بڑا مسافربردار طیارہ  حقیقی معنوں میں چین کا تیار کردہ سول ایوی ایشن کا پہلا بڑا طیارہ ہے۔ پہلے سی 919 طیارے کی فراہمی چین کی بڑے ہوائی جہاز کی صنعت کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے ، جس کا مطلب ہے کہ کئی نسلوں کی کوششوں کے بعد ، چین کی شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں مکمل طور پر چین کا تیار کردہ  پہلا جیٹ ٹرنک طیارہ استعمال میں لایا گیا ہے۔