شی جن پھنگ کی قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی

2022/12/09 21:10:13
شیئر:

9 دسمبر کی صبح چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ریاض میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی سے قطر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا ہے اوراس سے آج کی غیر یقینی صورتحال کی شکار کو دنیا کو نئی اور مثبت توانائی ملی ہے۔ اگلے سال چین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ ہوگی۔ چین اس موقع کو قطر کے ساتھ چین- قطر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت دینے اور چین- قطر اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانےکا خواہاں ہے۔