شی جن پھنگ کی کوموروس کے صدر ازالی اسومانی سے ملاقات

2022/12/09 21:13:08
شیئر:

 

9 دسمبر کی صبح ریاض میں چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ نے کوموروس کے صدر ازلی اسومانی سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین ، چین- کوموروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قومی ترقی کی راہ پر کوموروس کے ساتھ ایک اچھا دوست اور اچھا شراکت دار بننے کا خواہش مند ہے اور چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر کوموروس کی طویل مدتی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول اور لوگوں کی خوشحالی میں بہتری کے لیے کوموروس کی حمایت جاری رکھے گا۔